Wednesday, 9 January 2019

12 items banned when flying from or to UAE

بارہ 12 ممنوع اشیا جو آپ متحدہ عرب امارات نہیں لے جا سکتے

January 9, 2019
12 banned items to take to UAE

عزیز دوستو!  اگر آپ زیادہ تربیرون ملک سفر کرتے رہتے ہیں پھر تو آپ کو پہلے سے ہی معلوم ہوگا کہ جس ملک آپ جا رہے ہیں وہاں کیا  لے کر جانا منع ہے.
لیکن متحدہ عرب امارات ایک ایسا ملک ہے جس میں سیر کے لئے جانے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے.
اکثر لوگوں کو میں نے خود بھی کئی مرتبہ امیگریشن کاونٹرز پر پریشانی کی حالت میں عملے سے بحث وتکرار کرتے دیکھا ہے. حتیٰ کہ بعض دفعہ وہ یہاں سے سامان لے جاکر پھر دبئی شارجہ یا ابو ظہبی وغیرہ میں بھی بے عزت ہوتے رہتے ہیں.
کچھ عرصہ پہلے خلیج ٹائم (میں بھی ایک لسٹ شائع ہوئی تھی۔ آپ کی آسانی کے لئے میں اس صفحے پر اُن بارہ اشیا کی لسٹ دے رہا ہوں جوکہ آپ کسی بھی صورت میں متحدہ عرب امارات نہیں لے جا سکتے ورنہ آپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔
یہ لسٹ دبئی کسٹم کی طرف سے شائع کی گئی تھی۔

بارہ ممنوعہ اشیا کی لسٹ

– تمام قسم کی منشیات – All narcotic drugs
– جوا کھیلنے کے اوزاریا مشینیں – Gambling tools, machines
– ہاتھی یا گینڈے کے دانت یا ان سے بنی ہوئی اشیا – Ivory and rhinoceros horn
– تین تہوں والا مچھلی پکڑنے کا جال – (Trammel (fishing net with three layers
– جعلی یا نقلی کرنسی نوٹ – Forged or duplicate currency
– اسلامی تعلیمات کے خلاف کوئی بھی میٹیریل یا جو جان بوجھ کرافراتفری پھیلانے کے لئے چھاپا گیا ہو- اور کوئی بھی غیر اخلاقی مواد – Any printed material that contradicts Islamic teachings and/or decency, or that deliberately implies immorality or turmoil
– پکی ہوئیں یا گھر میں تیار کی گئی خوراک – Cooked and homemade foods
– ریڈیو، اپنے دفاع کے اوزار، تیزدھار چاقو اور تلوار- Radios, self-defense equipment, sharp-edged knives and swords
– ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی سامان – Weapons, ammunition and military equipment
– آتش بازی کا سامان اور دھماکہ خیز مواد – Fireworks and explosives
– درخت، پودے اور مٹی – Trees, plants and soil
– استعمال شدہ یا ترمیم شدہ اور کٹے ہوئے ٹائر.- Used, reconditioned and inlaid tires

No comments:

Post a Comment